• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو سے عبدالقادر پٹیل کی ملاقات، کراچی اور قومی اسمبلی امور پر گفتگو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قادر پٹیل کے درمیان کراچی کے سیاسی امور زیر بحث آئے۔ جبکہ قومی اسمبلی کی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور  کہا کہ  کراچی میں صرف جیالے اراکین قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز سے محروم کرنا افسوس ناک ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے قادر پٹیل کو ہدایت کی کہ آپ اپنے انتخابی حلقے میں کورونا وائرس سے آگاہی کی مہم چلائیں، اور حلقہ انتخاب کے عوام کو سماجی فاصلے کی اہمیت سے آگاہ کریں۔

تازہ ترین