• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے احسن اقبال کیخلاف ریفرنس جمع کرانے کیلئے پھر مہلت مانگ لی

نیب نے احسن اقبال کیخلاف ریفرنس جمع کرانے کیلئے پھر مہلت مانگ لی 


لاہور (آئی این پی ) نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں ریفرنس جمع کرانے کے لئے مزید مہلت مانگ لی ہے جبکہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر گواہ ہی نہیں ہیں تو مجھے گرفتار کرکے دو ماہ جیل میں کیوں رکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کے گواہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے نیب میں پیش نہیں ہوسکے،لہذا ریفرنس دائر کرنے کے لئے مزید مہلت دی جائے۔

تازہ ترین