• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کی سربلندی کیلیے منور حسن کا لازوال کردار ہے، جاوید ہاشمی

ملتان(سٹاف رپورٹر)رہنما مسلم لیگ ن جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال سے پاکستان ایک ایسے مدبر اور تاریخ ساز شخصیت سے محروم ہو گیا ہے جس نے اسلام،فلاح انسانیت،جمہوریت ،اصول پسندی اور پاکستان کی سربلندی کے لئے لازوال کردار ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ منور حسن نہ صرف جماعت اسلامی کے لئے عظیم سرمایہ تھے بلکہ وہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں،طبقات اور عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی تنظیموں کے لئے اثاثہ تھے۔
تازہ ترین