• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی اے پی سی کا حاصل رسوائی کے سوا کچھ نہیں: فیاض چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا حاصل وصول جگ ہنسائی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ اپوزیشن کرپشن کی اے بی سی اور احتساب سے بچنے کی اے پی سی منعقد کرنے میں ماہر ہے، پچھلے پونے دو سال میں متحدہ اپوزیشن متعدد اے پی سی منعقد کرچکی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ فضل الرحمان، شہباز شریف،بلاول زرداری اپنی کرپشن بچانے کے لیے اے پی سی کا ڈرامہ رچاتے رہتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومتی اراکین عمران خان اور عثمان بزدار کی قیامت میں متفق اور متحدہیں، متحدہ اپوزیشن الٹا لٹک جائے پھر بھی وفاق اور پنجاب میں بجٹ پاس ہو کر رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی 73 سالہ تاریخ میں پہلی بار بزنس فرینڈلی اور ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا ہے۔

تازہ ترین