• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کا آن لائن کلاسز کیلئے آئی ٹی ماہرین رکھنے کا نوٹیفیکشن جاری

سندھ کا آن لائن کلاسز کیلئے آئی ٹی ماہرین رکھنے کا نوٹیفیکشن جاری


محکمہ تعلیم سندھ نے آن لائن کلاسوں کے لئے ہر ڈسٹرکٹ سے 8 آئی ٹی ماہرین رکھنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق آن لائن کلاسوں کے لیے اساتذہ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبے بھر کے اسکول ڈائیریکٹرز کو ہر ڈسٹرکٹ سے آٹھ آئی ٹی ماہرین رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

آئی ٹی ماہرین اساتذہ کو آن لائن کلاسوں کے لئے تربیت دیں گے، نوٹیفیکشن کے مطابق روزانہ دو سے تین گھنٹے اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔

اس حوالے سے یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ 28 جون تک تمام شہروں کے ڈائیریکٹروں کو تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کی ہے، اساتذہ تربیت حاصل کرنے کے بعد سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو آن لائن پڑھائیں گے۔

تازہ ترین