• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل کی درآمد 34 ڈالرز بیرل پہنچنے پر کس نے کھولی؟ اعجاز الحق

پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق نے اپنے ایک بیان میں حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا بطور پاکستانی شہری ہم جان سکتے ہیں کہ 25 ڈالرز بیرل پر تیل کی درآمد کس نے بند کی؟

اعجاز الحق نے سوال کیا کہ کیا ہم جان سکتے ہیں کہ تیل کی درآمد 34 ڈالرز بیرل پہنچنے پر کس نے کھولی؟

اُنہوں نے کہا کہ جنہوں نے 24 ڈالرز بیرل پر تیل کی ذخیرہ اندازی کی وہ اس وقت مال بنا رہے ہیں، مافیا جیت گیا اور عوام متاثر ہو رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا کہ حکومت کا خزانہ خالی ہو اور معیشت رک جائے تو واحد راستہ یہ بچتا ہے کہ غریبوں کی جیب سے نکالا جائے اور یہ ہی پیڑول بم گرانے کی اصل وجہ ہے۔

تازہ ترین