• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتار پور راہداری پر بھارت نے پاکستانی پیشکش مسترد کردی


بھارت نے اگلے ہفتے سے کرتار پور راہداری کھولنے کی پاکستانی پیشکش مسترد کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی سرکار نے پاکستان کے 29 جون سے کرتار پورراہداری کھولنے کے اعلان کو مسترد کردیا ہے۔

بھارتی حکام نے اس حوالے سے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے عارضی طور پر سرحد کے پار آمد و رفت معطل ہے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ کرتار پور راہداری کھولنے سے متعلق پاکستان کے فیصلے سے بھارت کو آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ بھارت کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر کرتار پورراہداری کھولنےکے لیے تیار ہے۔

تازہ ترین