نیویارک میں ریلی سے خطاب کے دوران امریکا کے صدر ٹرمپ کے خلاف نعرے لگ گئے، بعض لوگ چلائے کہ ٹرمپ کو یہاں سے نکال باہر کرو۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک میں ریلی سے خطاب کے دوران اپنی زندگی کی کہانی بتارہے تھے کہ اچانک زور دار آواز میں بعض لوگ چلائے اور ٹرمپ کے خلاف آواز بلند کرنے کی کوشش کی۔
ایک بار صدر ٹرمپ چڑ گئے اور کہا کہ جاؤ گھر میں اپنی ماں کے پاس جاؤ۔
واضح ہے کہ صدر ٹرمپ نے ریلی کے دوران اپنے علمی امتحان کا بھی دلچسپ قصہ سنایا اور شرکا کو بتایا کہ انہیں کئی بڑے ہندسوں کو زبانی ضرب، تقسیم، نفی اور حاصل کو پھر ضرب دینے کا کہا گیا تھا اس کے باوجود انکاجواب درست تھا جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ وہ بیس سال سے یہ امتحان لے رہا ہے اور کبھی نہیں دیکھا کہ کسی شخص نے اتنا درست جواب دیا ہو۔