چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی جماعت کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے نواب یوسف تالپور سے ان کی خیریت دریافت کی۔
رکن قومی اسمبلی نے پی پی چیئرمین کو اپنے حلقہ انتخابات میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی اور ٹڈی دل کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔
نواب یوسف تالپور سے گفتگو کے دوران پی پی چیئرمین نے کہا کہ عوامی نمائندے کورونا وائرس سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو خاص طور پر سماجی فاصلے کی اہمیت سمجھانے کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ ٹڈی دل کے حملوں سے متعلق وفاقی حکومت کو گزشتہ برس سے خبردار کرتے آرہے ہیں۔