• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ کی پریس کانفرنس میڈیا پبلسٹی کا بہانہ ہے، مرتضیٰ وہاب


ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم ) پاکستان کی پریس کانفرنس صرف میڈیا پبلسٹی کا بہانہ ہے۔

ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی بجٹ کو بخوبی پڑھ لیتے تو یہ نوبت نہ آتی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ کو بہانہ بناکر احتجاجی رویوں میں شدت پسندی ایم کیو ایم کا پرانا حربہ ہے، کراچی کے مسائل کو سیاسی داؤ پیچ سے گھمانا اس جماعت کا پرانا وتیرہ ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ احتجاج اور دھرنے کی آڑ میں شہر کا امن تباہ کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، سندھ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایم کیوایم پاکستان کا دھرنے کا دائرہ بڑھانے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے سوال کیا کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ ایم کیوایم پاکستان کے دوست وفاقی حکومت سے بھی یہ سوال کرلیتے کہ انہوں نے کراچی کے لئے کیا کیا؟

انہوں نے استفسار کیا کہ وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیوں نہیں کیا اور ایم کیو ایم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے پر کیوں خاموش ہیں؟

تازہ ترین