• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم پاکستان کا دھرنے کا دائرہ بڑھانے کا اعلان

ایم کیوایم پاکستان نے سندھ اسمبلی کے باہر دیئے جانے والے دھرنے کا دائرہ بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی کی جانب سےاسمبلی کے باہر مظاہرہ تیسرے روز بھی جاری ہے،متحدہ اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ سندھ بجٹ میں کراچی اور حیدر آباد کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا ایسے بجٹ کو نہیں مانتے مطالبات کے منطوری تک مظاہرہ جاری رہے گا ۔

ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری کے سوا کوئی بات نہیں ہوگی، اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو دھرنے کا دائرہ شہر میں پھیلا دیا جائے گا۔

پارلیمانی لیڈر ایم کیوایم کنور نوید کا کہنا تھا کہ سندھ بجٹ حکومت سندھ کا بجٹ ہے اس میں عام شہری کو کچھ نہیں ملا بدنیتی پر مبنی بجٹ منظور نہیں ہے۔

تازہ ترین