تفتان(نامہ نگار) ایرانی سیکورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے100افرادکو گرفتار کر کے راہداری گیٹ پر لیویز حکام کے حوالے کیا جو غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی۔
ایران سے پاکستانی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے تفتان پر بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ آج 180 پاکستانیوں نے باڈر کراس کیا۔
پاکستان نے ایرانی جھنڈے اور پاکستانی پرچم کی تصویر کے ساتھ جاری بیان کو فیک نیوز قرار دے دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کے ساتھ تنازع کو دیگر ملکوں تک پھیلانا نہیں چاہتا، اس تنازع کو اس وقت تک پھیلانا نہیں چاہتے جب تک کہ یہ ہم پر مسلط نہ کر دیا جائے۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے نیشنز کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ 3۔3 گول سے برابر ہوگیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ گیری کرسٹن نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور جاؤں گا، میں پاکستان میں کام کرنا چاہوں گا، پلیئرز کیلئے جانا چاہوں گا لیکن مناسب حالات میں جاؤں گا۔
ایک امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو رد کر دیا تھا۔
ایران کی کالعدم جماعت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دام میں آنے سے انکار کردیا۔
ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل میں جلد معاہدہ کرانے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح انداز میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران کا ردعمل مزید شدید اور فیصلہ کن ہو گا۔
لاہور میں کاہنہ کے علاقے ہلوکی میں گھر میں کام کرنے والی لڑکی سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوئی ہے۔
اسرائیل نے ایرانی شہر مشہد پر حملہ کردیا اور ساتھ ہی ایران کے ری فیولنگ جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت ملک کی معاشی بدحالی پر وائٹ پیپر جاری کر رہے ہیں، اس حکومت نے عوام کش بجٹ پیش کیا ہے۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب حاقان فدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔