• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے فوری مذاکرات کیلئے جرمنی، فرانس، برطانیہ تیار

جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایران سے فوری مذاکرات کے لیے تیاری کر لی۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جرمنی، فرانس،برطانیہ ایران کےجوہری پروگرام پر فوری مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

جرمن وزیرِ خارجہ واڈیفول نے تنازع کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہےاور کہا کہ تینوں ممالک ایران کو مذاکرات کی پیشکش کر رہے ہیں۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ واڈیفول نے کہا ہے کہ معاہدے کی شرط ہے کہ ایران خطے اور اسرائیل یا یورپ کے لیے خطرہ نہ بنے۔

فرانسیسی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام یورپ اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشیدگی سے بچنے کا واحد راستہ سفارت کاری ہے، ہم بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید