• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونس خان کا بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے نئے سفر کا آغاز

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے نئے سفر کا آغاز ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایئرپورٹ پر لی گئی اپنے سامان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اُن کا پاکستان ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے نئے سفر کا آغاز ہو رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم انگلینڈ کے سفر پر روانہ ہو رہے ہیں، مشکل وقت میں ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کے کامیاب ترین بیٹسمین اور سابق کپتان یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

یونس خان نے 2000 سے 2017 تک محیط اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 118 میچوں میں 52 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 10ہزار 99 رنز بنائے۔ سری لنکا کے خلاف کراچی میں 313 رنز کی اننگز ان کے کیرئیر کی بہترین اننگز تھی جس کی بدولت انہیں آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن ملی۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کے دوران  دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے سے آج انگلینڈ روانہ ہو رہی ہے۔

تازہ ترین