• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمریٹس ایئرلائن نے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا

امارتی فضائی کمپنی ایمریٹس نے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔

ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق ایمریٹس پرسفر کرنے والوں کے لیے مستند لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ رکھنے والے مسافر ہی امارتی ائیر لائن سے سفر کر سکیں گے۔

پاکستان میں ایمریٹس ایئرلائن کیلئے کورونا ٹیسٹ کی ایڈوائزری پر 30 جون سے باقاعدہ عمل شروع ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ امارتی ایئر لائن نے 9 جون کو اپنی پروازیں پروازیں پاکستان سے دوبارہ شروع کی تھیں لیکن 24 جون کو پاکستان سے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔

امارتی ایئرلائن 30 جون سے پاکستان سے اپنا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی۔

تازہ ترین