• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے پولنگ کا سلسلہ جاری

فرانس بھر میں کورونا وائرس کے باوجود بھی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے پولنگ کا سلسلہ صبح سے جاری ہے۔

کوروناوائرس وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے باعث دوسرا راؤنڈ مارچ میں ملتوی کر دیا گیا صبح سے پولنگ کا سلسلہ سست روی کا شکار تھا لیکن اب کچھ رفتار تیز ہوئی ہے۔

پولنگ اسٹیشن پر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جارہا ہے جبکہ پولنگ آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔

فرانس کے درالحکومت پیرس کے نواحی علاقہ جات بھوبھینی، پیری فیت، ولیرلیبل سارسل اور کارج لاکونس میں پاکستانی کمیونٹی بھی ان انتخابات میں سرگرم عمل ہے اور اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے پُر امید ہیں۔

تازہ ترین