• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد:مسافر وین پرفائرنگ ،5 افراد جاں بحق


فیصل میں مسافر وین کو روک کر مسلح افراد نے فائرنگ کی ،واقعے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ۔

فیصل آباد کے علاقے بچیانہ کے ظفر وال چوک پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے جڑانوالہ سے ننکانہ جانے والی ویگن کو روک کر فائرنگ کردی ۔

ملزمان کی فائرنگ سے 5 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔

ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ننکانہ منتقل کردیا ہے، مرنے والوں میں تین افراد کا تعلق ایک ہی گاؤں سے ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دشمنی کی بناء پر مخالفین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اس دوران دیگر افراد بھی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

تازہ ترین