• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم متحد نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو سیاسی مشورہ بھی دیا۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے عمران خان کو ایک بہت بڑا موقع دیا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹیم میں اتحاد نہ ہو تو وہ کبھی بھی کارکردگی پیش نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم متحد نہیں ہے، اس ٹیم میں اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ تگڑے فیصلے کریں، جو ہوگا دیکھا جائے گا۔

تازہ ترین