اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شا زین بگٹی کو فون کر کے 18ویں آئینی ترمیم پر ان کے موٴقف کو سراہا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق موٴقف پر شا زین بگٹی کی ستائش کی اور جمہوری اور عوامی بیانیے کو اختیار کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شا زین بگٹی کے درمیان جلد ملاقات پر اتفاق کیا گیا ۔