اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بجٹ سے متعلق تمام معاملات نمٹانے کے بعد پنجاب میں معطل سرگرمیاں بحال کریں گے جوکورونا کے باعث معطل تھیں۔ اس سلسلے میں بلاول سب سے پہلے لاہور کا دورہ کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے ملاقات کی جس میں اے پی سی اور پنجاب کی سیاست پر مشاورت کی گئی۔