• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتبہ پائلٹس فہرست میں ریکارڈ ہولڈر 2 بہنیں بھی شامل

مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں ارم مسعود اور مریم مسعود کا نام بھی شامل ہے، دونوں بہنوں نے بیک وقت بوئنگ 777 جہاز اڑا کر ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق 2 بہنوں ارم مسعود اور مریم مسعود کا فلائنگ لائسنس مشتبہ قرار دیا گیا ہے، متشبہ لائسنس کی فہرست میں 115 نمبر پر ارم جبکہ 118 نمبر پر مریم مسعود کا نام درج ہے۔

پائلٹ مریم مسعود کو پہلے سے ہی گراؤنڈ کرکے انکوائری کی جارہی ہے،انہوں نے گلگت میں جہاز کی لینڈنگ میں غفلت برتی تھیجس کے باعث طیارہ رن وے سے اتر گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں خواتین پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ نجی ایئرلائن نےبھی 2 پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا ہے، گراؤنڈ کیے گئے پائلٹس میں ایک کیپٹن اور ایک فرسٹ آفیسر شامل ہے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ یہ دونوں پائلٹ سی اے اے کی کلیئرنس ملنے تک گراؤنڈ رہیں گے۔

تازہ ترین