• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ دور میں شعبہ صحت کا بیڑا غرق کیا گیا، بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ کر فوٹو سیشن کرنے والوں نے شعبہ صحت کا بیڑا غرق کیا ہے، سابقہ دور میں نہ اسپتالوں پر توجہ دی گئی اور نہ دیہی و بنیادی مراکز صحت پرکا م ہوا۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سستی شہرت کے شوقین شوبازیوں میں مصروف رہے اور عوام معیاری علاج کیلئے ترستے رہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے اپنے دور میں شعبہ صحت کیلئے عملی اقدامات کرتے تو انہیں علاج کیلئے باہر نہ جانا پڑتا، منفی سیاست پروان چڑھانے والی اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی ہے ۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے پہلے دن سے ہی ہیلتھ کیئر سسٹم پر فوکس کیا ہے، ایسا ہیلتھ سسٹم لایا جا رہا ہے جہاں عام آدمی کو بھی معیاری علاج کی سہولت ملے گی ۔

تازہ ترین