• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کا ذہنی اذیت کے حوالے سے ایک اہم پیغام سامنے آیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر صبا قمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں بعض اوقات یہ سمجھنے میں ناکام ہوجاتی ہوں کہ آخر ہمارے معاشرے میں اتنی نفرت کیوں ہے؟ کیوں ہم اس نفرت کو پیار میں نہیں بدل سکتے ہیں؟‘

صبا قمر نے ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کرنے والے سوشانت سنگھ کی موت کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وقت ہم سب کے لیے بہت اہم ہے، دوسروں سے پیار کرنا سیکھیں اور اُن سے نرمی برتیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’ہمیں اندازہ بھی نہیں کہ ہمای نفرت اور تنقید کی وجہ سے وہ شخص کس تکلیف سے گُزر رہا ہوتا ہے اسی لیے براہ مہربانی سب کا احترام کرنا سیکھیں۔‘

صبا قمر نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں گلوکار عاصم اظہر اور ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کے آنے والے نئے گانے کا بے تابی سے انتظار کر رہی ہوں۔‘

اداکارہ نے اریکا حق کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے آپ پر بہت فخر ہے اور میں تمام دوسرے باصلاحیت نوجوانوں سے بھی کہنا چاہتی ہوں کہ آپ مجھ پر بھروسہ رکھیں اور اپنے خوابوں کی دوڑ میں آگے بڑھیں، آپ مجھے ہمیشہ اپنا حمایتی اور ’چیئر لیڈر‘ پائیں گے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل صبا قمر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں عاصم اظہر اور اریکا حق کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اداکارہ کی زندگی کے مشکل دنوں نے اُنہیں مضبوط بنایا تھا اور شاید وہ پہلے سے ہی مضبوط تھیں لیکن لوگوں کی تنقید اور نفرت نے اُنہیں خود کو ثابت کرنے کا موقع دیا۔

اُنہوں نے لکھا تھا کہ وہ گزشتہ دنوں سے دیکھ رہی ہیں کہ سوشل میڈیا پر باصلاحیت نوجوان ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مہربانی کرکے ایسا نہ کریں بلکہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا سیکھیں۔

یہ بھی دیکھئے : صبا قمر کی نئی یوٹیوب ویڈیو سوشانت سنگھ کے نام


یاد رہے کہ جب سے عاصم اظہر کے مداحوں کو معلوم ہوا ہے کہ اُن کے نئے پروجیکٹ میں اریکا حق اُن کے ساتھ ہیں تو اُس کے بعد سے مداح سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور اریکا حق کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین