آپ آف لائن ہیں
جمعہ11؍ذیقعد 1441ھ 3؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عاصم اظہر اور اریکا کو سپورٹ کرنے صبا قمر میدان میں آگئیں

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر گلوکار عاصم اظہر اور ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آگئی ہیں۔

صبا قمر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں عاصم اظہر اور اریکا حق کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری زندگی کے مشکل دنوں نے مجھے مضبوط بنایاتھا اور شاید میں پہلے سے ہی مضبوط تھی لیکن لوگوں کی تنقید اور نفرت نے مجھے خود کو ثابت کرنے کا موقع دیا۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ’ہم سب کو یہی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے سفر میں ہمارے ساتھ جہاں ہمارے حمایتی ہوں گے تو وہیں مخالفین بھی ہوں گے لیکن ہمیں ہمت نہیں ہارنی۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میں گزشتہ دنوں سے دیکھ رہی ہوں کہ سوشل میڈیا پر باصلاحیت نوجوان ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مہربانی کرکے ایسا نہ کریں بلکہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا سیکھیں۔‘

صبا قمر نے لکھا کہ ’اریکا جیسے نوجوانوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا نہ کریں بلکہ سب کے لیے پیار و محبت کا اظہار کریں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میری تمام سپورٹ اُن تمام نوجوانوں کے ساتھ ہے جو اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔‘

آخر میں اُنہوں نے عاصم اظہر اور اریکا حق کے نئے آنے والے پروجیکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں عاصم اظہر نے پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کے ساتھ اپنے نئے آنے والے گانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، تصویر وائرل ہونے کے بعد جب عاصم اظہر کے مداحوں کو معلوم ہوا کہ اُن کے نئے پروجیکٹ میں اریکا حق اُن کے ساتھ ہیں تو اُس کے بعد سے اُن کے مداح سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور اریکا حق کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید