وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
اس حوالے سےاپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ سکیورٹی اداروں کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور حملہ ناکام بنایا، پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گروں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 4 سیکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق آج صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے پولیس اہلکار اور 4 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے۔