• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSX واقعہ ملکی سلامتی، معیشت پر حملہ ہے، وزیر اعلیٰ


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کو ملکی سلامتی اور معیشت پر حملے کے مترادف قرار دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کی ہے کہ واقعے کی مکمل تفصیلی انکوائری کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نےپاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گروں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گروں کو ہلاک کردیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 4 سیکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین