• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر حملے کو ناکام بنانے والے قابل فخر ہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر حملے کو ناکام بنانے والے ہمارے قابل فخر ہیرو ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اورترقی کو نشانہ بنانے والے اپنے مذموم عزائم میں ناکام و نامراد رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گروں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 4 سیکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق آج صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے پولیس اہلکار اور 4 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے۔ 

تازہ ترین