• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحد کے قریب پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ


شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈرکے قریب پولیس پوسٹ پردہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اعظم خان کے مطابق تحصیل اسپن وام میں پاک افغان بارڈر کے قریب پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں نےحملہ کیا۔

اعظم خان کے مطابق حملے میں پولیس فورس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی کی، قریبی پہاڑوں میں دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین