• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کی ووسٹر آمدکھلاڑی انڈور گیمز کھیلتے رہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ووسٹر پہنچنے کے بعد پیر کو گرائونڈ سے ملحقہ ہوٹل میں انڈور گیمز ٹیبل ٹینس ، پول ، ڈارٹ اور وڈیو گیم کھیل کر وقت گذارا۔ پاکستان ٹیم ووسٹر میں ابتدائی قرنطینہ اور ٹریننگ کے بعد ڈربی جائے گی ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز پانچ اگست سے شروع ہوگی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے مداحوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔ کرکٹرز کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ میں پرستاروں کی بہت کمی محسوس ہوگی۔ ٹیسٹ کپتان اظہرعلی اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم نے کہا کوشش ہوگی اچھا پرفارم کرکے مداحوں کو گھر پر تفریح فراہم کریں گے۔
تازہ ترین