• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، شرجیل ملک

لندن (سعید نیازی ) پاکستان ا سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملے کی کوشش کو ناکام بنانے پر پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارصدر پاکستان تحریک انصاف برطانیہ شرجیل ملک نےکیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نےدس سال دہشت گردی کے بد ترین عفریت سے نبردآزمہ ہو کر اسے شکست فاش دی ہے، پاکستان کے دشمنوں کی ہر مذموم سازش ناکام بنائیں گے۔ بھارت اپنی اسپانسرڈ دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے جو نیا کھیل کھیلنے کا خواب دیکھ رہا ہے اسے ریاست پاکستان کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دے گی۔ پاکستان کے عوام باہمت باحوصلہ قوم ہیں۔ حملے کی کوشش کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار تسلسل سے جاری رہا یہ دشمن کی مذموم حرکت کا منہ توڑ جواب ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے حوصلوں کو پست کرنا ناممکن ہے۔

تازہ ترین