• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی تھریٹ تھی اس لئے اچھے انتظامات تھے، ایم ڈی پی ایس ایکس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ خان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی تھریٹ تھی ، اسی لیے سیکورٹی کے اچھے انتظامات موجود تھے حملے کے وقت ہماری اپنی سیکیورٹی نے بہت اچھا رد عمل دیا جب کہ پولیس اور رینجرز نے فوری کارروائی کرکے صورتحال کو قابو کرلیا، میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج ایک قومی ادارہ اور پاکستانی معیشت کی ایک علامت ہے دھشت گردوں نے اسے اس لئے نشانہ بنایا کہ وہ پاکستان کی معیشت تباہ کرنا اور سرمایہ کاروں کو یہاں سے دور کرنا چاہتے تھے تاہم وہ اپنے مقاصد میں ناکام رہے ۔ فرخ خان کا کہنا تھا کہ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور حملے کی وجہ سے ٹریڈنگ ایک منٹ کے لیے بھی نہیں رکی ،واضح رہے کہ اسٹاک ایکس چینج کی عمارت میں تقریبا 200 میں سے 150 ممبران کے پرائمری دفاتر اسٹاک ایکسچینج میں موجود ہیں

تازہ ترین