• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، ناکام حملے کے باوجود کاروباری سرگرمیاں جاری، 242 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: ناکام حملے کے باوجود 242 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، دہشت گرد مقاصد میں ناکام حملے کے باوجود کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں ، کے ایس ای100انڈیکس میں 242پوائنٹس کا اضافہ ، 34ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال۔

سرمایہ کاری مالیت 67ارب94کروڑ79لاکھ روپے بڑھ گئی 54.98فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، تاہم کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت20.82فیصد کم رہا ۔ 

تفصیلات کے مطابق صبح کے وقت ہی عمارت پر حملے کے باوجود ٹریڈنگ جاری رہی اگرچہ کچھ دیر کے لئے مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث انڈیکس 33720پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔

 لیکن حملے کے کچھ دیر بعد ہی پھر سے تیزی لوٹ آئی اور 34ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہوگئی تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس242.31پوائنٹس کے اضافے سے34181.80پوائنٹس پر بند ہوا۔

تازہ ترین