• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں کی خریداری، 3 صوبوں نے عدالت میں غلط بیانی کی، مراد علی شاہ


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ’’را‘‘ کااپنے سلیپر سیلز کو ایکٹیویٹ کرنے کا اشارہ مل رہا ہے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج اور صوبائی اسمبلی کی بلڈنگز پر حملے کی دھمکیاں ملی تھیں،گاڑیوں کی خریداری کے معاملے میں تین صوبوں نے عدالت میں غلط بیانی کی،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ آصف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں عددی اکثریت بدلتے دیر نہیں لگتی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چند دن پہلے کا میرا بیان سنیے جب وزیرستان میں حملہ ہوا تھا شہادتیں ہوئی تھیں تو گزارش کی تھی کہ ’را‘کی جانب سے اپنے سلیپر سیلز کو ایکٹیویٹ کرنے کا اشارہ مل رہا ہے کراچی کے واقعے کے تانے بانے کہاں جڑتے ہیں وقت ثابت کرے گا وہ قوتیں جو پاکستان کے اندر انتشار دیکھنا چاہتی ہیں وہ بڑے غور سے طاق لگائے بیٹھے ہیں انہیں اپنے ملک میں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بگڑتی جارہی ہے۔ چین اور ہندوستان کا جو بارڈر ہے وہاں انہیں بری طرح شکست ہوئی ہے معاشی طور پر وہ بدحالی کی طرف جارہے ہیں لاک ڈاؤن کی سختی کے باوجود وہاں کیسز بڑھ رہے ہیں ان حالات میں انہوں نے پاکستان کے اندرونی حالات کو دیکھتے ہوئے کوشش کی کہ یہاں انتشار پھیلایا جائے حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے عین بجٹ کے وقت عین اسی وقت خبریں آنی شروع ہوگئیں کہ کراچی میں چار دہشت گرد حملہ آور ہو رہے ہیں اس سے اُن کے عزائم سامنے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے سادہ لوح لوگ ان چیزوں کو نہیں سمجھ پا رہے ہیں ۔ کچھ دن پہلے آپ اپوزیشن کو مذاکرات کی آفر دے رہے تھے اس کے جواب میں کہا کہ میں نے اپوزیشن کو دعوت اسی لیے دی تھی مجھے ہندوستان کے عزائم کا علم تھا مجھے پتہ تھا ان کے ارادے کیا ہیں۔ مجھے اپوزیشن سے اختلاف ہوسکتا ہے حب الوطنی پر شک نہ میں کروں گا نہ مجھے زیب دیتا ہے اور ممکن ہے وہ مجھ سے بہتر پاکستانی ہوں میں نے یہی کہا کہ آئیے میں آپ کے سامنے چیزیں رکھتا ہوں اس کا جائزہ لے کرفیصلہ کرسکتے ہیں مجھے یقین تھا کہ حالات کا خاکہ جب ان کے سامنے آئے گا تو وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں گے۔ میں نے یہاں تک کہا آپ کو آنے میں دقت ہے تو میں آنے کو تیار ہوں لیکن ان کی طرف سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔آج کمال ہمت کا مظاہرہ کیاگیا ہے خاص طور پر اس سپاہی نے جس نے پہلے ان کو روکا اور اندر جانے میں انہیں ناکامی ہوئی اگر اندر چلے جاتے تو نقصان بڑھ جانے کا اندیشہ تھا انہوں نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا پھر ہماری رینجرز نے ہمارے سپاہیوں نے مل کر ان چاروں کاخاتمہ کیا اور ثابت کیا یہ قوم دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔منی بجٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں ٹیکس فری بجٹ دیا ہے چاہتے تھے عوام کے لیے اور بھی کچھ کرسکیں ۔ٹیکس فری بجٹ کیسے ہے پیٹرول پر پچیس روپے بڑھا دیئے گئے ہیں اس حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ ٹیکس نہیں ہے جو عالمی منڈیوں میں قیمتیں بڑھی ہے اس کو ٹرانسفر کیا گیا اس پر کوئی اضافی ٹیکس نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ فیڈرل گورنمنٹ کے لیے ٹیکس جمع نہیں کریں گے اس کے جواب میں کہا کہ اگر انہوں نے یہ بیان دیا ہے تو یہ کسی وزیراعلیٰ کو زیب نہیں دیتا یہ غیر ذمہ دارانہ بیان ہے وفاق کی اکائی پر سوال اٹھا رہی ہے میں وزیراعلیٰ سندھ سے توقع نہیں رکھتا۔ کیا سندھ حکومت کو حملے کی پہلے سے کوئی خبر تھی اس کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ specific انفارمیشن نہیں تھی ۔ اکتوبر 2019 ء میں ہمیں کچھ تھریڈز آئیں تھیں کچھ بلڈنگ کے حوالے سے جس میں اسٹاک ایکسچینج بھی تھی ہم نے اسٹاک ایکسچینج والوں سے بھی کہا تھا کہ اپنی سیکیورٹی بہتر کریں اس کے علاوہ پولیس کے بھی کچھ اضافی بیریئرز لگائے اور کچھ اقدامات لیے لیکن اس وقت کوئی تھریڈ نہیں تھی کچھ دنوں پہلے کچھ اور بلڈنگ کے حوالے سے تھریڈ آئیں تھیں صوبائی اسمبلی سندھ کے بارے میں بھی تھریڈ آئی تھی کچھ دن پہلے۔ اسٹاک ایکسچینج کے آفس بیررز کا کہنا ہے کہ ہمیں پہلے سے علم تھا ہمیں خبردار کیا گیا تھا کہ حملہ ہونے والا ہے اس حوالے سے کہا کہ اکتوبر 2019 ءکی بات ہے جیسے کہ میں پہلے ذکر کر چکا ہوں۔حملہ دس بج کر دو منٹ پر ہوا اور پولیس اور رینجرز موجود تھی ریپڈ رسپانس فورس تعینات تھی ۔ بدقسمتی سے ہمارے پولیس والے شاہد اس کے علاوہ دو سیکیورٹی گارڈ بھی شہید ہوئے تین ہمارے پولیس والے سعید اکرام ، امتیاز اور شہزاد یہ لوگ زخمی ہیں اس کے علاوہ دو اور لوگ زخمی ہیں ٹوٹل سات لوگ زخمی ہیں وہ زیر علاج ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی میں اس کو ٹوئن ٹاور جو اُس وقت امریکہ کا معاشی سینٹر تصور کیا جاتا تھا اس سے موازانہ کروں گا اگرچہ حملے کی شدت کم تھی ۔

تازہ ترین