• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ کی منظوری کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری دیکھنے میں آئیگی،چیئرمین ایس ای سی پی

کراچی(ٹی وی رپورٹ)چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج چائنیز سرمایہ کاروں سے رابطے میں ہے،بجٹ کی منظوری کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری دیکھنے میں آئیگی، ایک انٹرویو میں عامرخان نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کے واقعے میں فرنٹ لائن پر ہونے والے گارڈز اور سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انٹیلی جنس ایجنسیز اور اسٹاک ایکسچینج اس حملے سے باخبر تھی کہ دہشتگرد کراچی اسٹاک ایکسچینج کو نشانہ بنانے کے تاک میں ہیں اور ایس ای سی پی ، اسٹاک ایکسچینج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے مل کر دہشتگردوں کے حملے کو کر مارکیٹ پر اثر انداز نہیں ہونے دیا اور مارکیٹ کسی قسم کا بھی تعطل کا شکار نہیں ہوئی اورپیر کا واقعہ جس کاسامنا بہتر انداز میں کیا گیا جس سے ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کو ایک بہت مثبت پیغام جائے گا ۔موجودہ بجٹ کی منظوری کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری دیکھنے میں آئے گی ۔

تازہ ترین