اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسامہ بن لادن کو شہید کہنے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں ’’دہشتگردی کا جویار ہے غدار ہے‘‘کا نعرہ لگادیا ۔پیر کو اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہاکہ سانحہ کارساز سے لیکر محترمہ کی شہادت تک میں اسامہ بن لادن ملوث رہا ،یہ وزیر اعظم محترمہ بے نظیر کو شہید نہیں کہتا اسامہ بن لادن کو شہید کہتا ہے ۔ بینظیر بھٹو دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئیں ،یہ احسان اللہ احسان اور بیت اللہ محسود کو شہید کہہ سکتا ہے‘بلاول بھٹو نے عمران خان کو بزدل وزیراعظم قرار دے دیا۔