• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو پاور ہاؤس سے بجلی کی سپلائی مکمل بحال



جامشورو پاور ہاؤس سے بجلی کی سپلائی مکمل بحال کردی گئی ہے، رات گئے پاور ہاؤس میں آگ لگنے سے 66 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے تھے اور 10 اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے تھے۔

جامشورو پاور ہاؤس کے 500 کے وی گرڈاسٹیشن کے یارڈ میں رات ڈیڑھ بجے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے پاور ہاؤس کے 76 میں سے 66 گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے تھے اور 10 اضلاع حیدرآباد، جامشورو، ٹنڈو محمد، ٹنڈو الہ یار، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

ترجمان نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی رانا سجاد کے مطابق آگ 500 کے وی جامشوروگرڈ اسٹیشن کے 132کے وی راجپوتانہ سرکٹ میں تکنیکی فالٹ کی وجہ سے لگی تھی جس پر ڈیڑھ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

آگ لگنے کے بعد مین ٹرانسمیشن لائن گرڈ اسٹیشن کے قریب انڈس ہائی وے گر گئی تھی جس کے بعد انڈس ہائی وے پر ٹریفک معطل ہوگئی تھی، تاہم 4 گھنٹے بعد تاروں کو ہٹا کر ٹریفک بحال کردی گئی تھی۔

تازہ ترین