• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اپنے ممبران اور اتحادیوں کا اعتماد کھو چکی ہے، خواجہ آصف

رہنمامسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے ممبران اور اتحادیوں کا اعتماد کھو چکی ہے.

خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کر سکی، حکومت اپنے اتحادیوں کا اعتماد کھو چکی ہے ، اس صورتحال میں تمام اپوزیشن پارٹیز یہاں موجود ہیں، کل جمع کرانے والے قرارداد میں حکومت کے اتحادیوں کے بھی دستخط ہیں۔

خواجہ آصف  نے کہا ہے کہ ان حالات میں بجٹ کا پاس ہونا حکومت پر عدم اعتماد ہے، بجٹ کے بعد مہنگائی کا سیلاب شروع ہونے والا ہے،  پیٹرول کی قیمت بڑھنےسےبجلی اور اشیا خورد ونوش کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی، بجٹ پاس ہونے کے بعد مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے ۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم شاہد کاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ حکومت اپنے ممبران اور اتحادیوں کا اعتماد کھو چکی ہے، عمران خان کوچیلنج کرتے ہیں کہ اسمبلی آئیں اور اعتماد کا ووٹ لے کر دکھائیں، کابینہ اور ای سی سی کا ہر فیصلہ مشکوک ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر نے بےہودہ گفتگو کی، اپنےسیاسی کیرئیر میں ایسی گفتگو نہیں سنی، افسوس ہوتاہے کہ اسپیکر نے انہیں بولنے کی اجازت دی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جھوٹ بولنےاور الزام لگانے سے کام نہیں چلے گا، دو سال سے زائد ہوگیا ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر کوئی کرپشن کا الزام ثابت کرسکے ہیں؟

شاہد خاقان عباسی کا حکومت پر سوالات اٹھاتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ چینی مہنگی ہونے پر کمیشن بنا آج بھی چینی 95روپے فی کلو میں مل رہی ہے، پیٹرول کی قیمت میں ایک دن میں 34فیصد اضافہ کبھی نہیں ہوا، اس کا کون ذمے دارہے؟

اُن کے کہنا تھا کہ آج ہم کہاں جا رہےہیں؟ ملک کہاں جا رہاہے؟ کیا وزیراعظم عمران خان اور وزیروں کو فکر ہےکہ ملک کہاں جا رہا ہے؟ حکومت اور معیشت آج مفلوج ہے۔

تازہ ترین