• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم 2018 کے انتخابات کا خمیازہ بھگت رہی ہے، رانا مشہود

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ قوم 2018 کے انتخابات کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کی اور معیشت کو ترقی دی جبکہ پی ٹی آئی حکومت اپنا اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔

رانا مشہود نے کہا کہ قوم کے ساتھ بجٹ میں دھوکہ کیا گیا، بجٹ میں ممبران کی رائے ہی نہیں لی گئی اور نہ ہی پری بجٹ سیشن کا انعقاد نہیں کیا گیا اسمبلی کو ربڑ سٹمپ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا ہے، عمران خان نے قوم کو سہانے خواب دکھائے، کورونا آنے سے پہلےہی معیشت کی تباہی ہو چکی تھی۔

رانا مشہود کا کہنا ہے کہ حکومت کی آڈٹ رپورٹس نے ثابت کردیا کہ اعداد و شمار جعلی تھے، اس حکومت نے ہر محکمے کے بجٹ پر کٹ لگادیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہاکہ پنجاب ایجوکیشن پروگرام پر بھی کٹ لگادیا گیا اور کسانوں کو بیج دینے کےلیے بجٹ میں ایک پیسہ نہیں رکھا گیا۔ 

تازہ ترین