• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری


پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے۔

سیکریڑی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے یہ بھی کہا کہ میڈیکل اسٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق کال سینٹرز کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی جبکہ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہو گی۔

ان کا کہنا تھاکہ گروسری اور کریانہ اسٹور صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے، تمام چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیےکھلے رہیں گے۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کےمطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا جو 15جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔

تازہ ترین