• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت نے کورونا ٹیسٹ لیب قائم کردی


جماعت اسلامی پاکستان کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے کورونا ٹیسٹ لیب قائم کردی گئی۔

گورنر سندھ عمران اسمٰعیل اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے ناظم آباد میں لیبارٹری کا افتتاح کیا۔

الخدمت لیب میں کورونا کا ٹیسٹ صرف تین ہزار روپے میں کیا جائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کروانا عام شہریوں کے لیے بہت مہنگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ لیب قائم کرنے پر جماعت اسلامی کے ادارے الخدمت کا شکر گزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس لیب میں کورونا ٹیسٹ انتہائی کم نرخ پر کیے جا رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ الخدمت ایک فلاحی ادارے کے ساتھ ساتھ امانت دار اور دیانت دار ادارہ بھی ہے۔

تازہ ترین