• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین فضائی سیفٹی ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، ترجمان پی آئی اے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) یورپین فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

یورپین یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020 صبح پانچ بجے پاکستانی وقت کے مطابق ہوگا، جس کے بعد قومی ایئر لائن کی یورپ کے لیے تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ ہوجائیں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جن مسافروں نے پی آئی اے کے ذریعے یورپی ممالک کےلیے بکنگ کرائی ہوئی تھی انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ چاہیں تو ریفنڈ لے سکتے ہیں یا بکنگ آگے کراسکتے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے اجازت معطل کرنے پر کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن یورپین فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

تازہ ترین