• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کیخلاف ملک بھر میں 109ویں روز بھی احتجاج


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور
لاہور میں ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف ڈیوس روڈ پر گزشتہ کئی ہفتے سے احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے۔

سینئر صحافیوں نے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیمپ میں شرکت کی اور میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

پشاور
پشاور میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے جنگ جیو کے دفاتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنگ گروپ کو سچ لکھنے اور دکھانے سے نہیں روکا جاسکتا، حکومت کی میڈیا دشمن پالیسیوں کی وجہ سے صحافی مشکلات سے دوچار ہیں۔

بہاولپور
بہاولپور میں میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف پریس کلب میں صحافیوں کی علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاج 109ویں روز بھی جاری ہے، صحافیوں نے احتجاجی ریلی بھی نکالی۔

جنرل سیکریٹری بہاولپور یونین آف جرنلسٹس راشد ہاشمی کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری جنگ، جیو اور دی نیوز کو بند کرنے کی سازش ہے۔

نوابشاہ
نوابشاہ میں تاجروں اور سول سوسائٹی نے موہنی بازار میں احتجاج کیا۔

رہنما سول سوسائٹی ملک فرحان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی باعزت رہائی تک صحافیوں کے ساتھ تاجر بھی احتجاج جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین