• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں دہشتگردی و عدم استحکام کا مکروہ بھارتی منصوبہ


پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی کارراوئیوں میں بھارت مکمل طور پر ملوث ہے، جس کا اعتراف بھارتی قیادت اور سیکیورٹی حکام کئی مرتبہ کر چکے ہیں۔

بھارتی ہدایات پر بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سلیپنگ سیلز پاکستان میں متحرک ہو جاتے ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) پر دہشت گرد حملہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی نئی دہلی کی کوشش ہے۔

پاکستان میں دہشت گردی، تخریب کاری اور عدم استحکام پیدا کرنا بھارتی اسٹیبلشمنٹ کی مکروہ منصوبہ بندی کا اہم حصہ ہیں۔

بلوچستان ہو یا کراچی، بھارت کے زیرِ سرپرست دہشت گردوں کے سلیپنگ سیلز اپنے آقاؤں کے اشاروں پر متحرک ہوجاتے ہیں، لیکن صفحہ ہستی سے مٹا بھی دیے جاتے ہیں۔

پاکستان میں دہشتگردی اور بد امنی کو ہوا دینے کا اعتراف جہاں بھارتی ایجنسی را کے گرفتار افسر کلبھوشن یادیو نے کیا، وہاں بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول بھی اس طرح کا اعتراف کر چکے ہیں۔

بھارت سے پیسہ، تربیت اور اسلحہ لینے والی بی ایل اے کا اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملہ ایک ایسے مکار اور سفاک دشمن کا پتہ دیتا ہے جو پاکستان میں دہشت گردی اور عدم استحکام کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کو برملا مانتا ہے۔

بلوچستان اور کراچی میں بھارت کی مداخلت اور بی ایل اے کے دہشت گردانہ حملے سے عالمی برادری کی بند آنکھیں اب کھل جانی چاہئیں۔

تازہ ترین