• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسلر قیصر عباس کیلئے ڈبلیو ایچ ڈی کی جانب سے ایوارڈ

تصویر۔۔۔ایوارڈلندن ( پ ر)کونسلر قیصر عباس کو لاک ڈاؤن کے دوران فلاحی کاموں اور انسانوں کی بلا تفریق خدمت کے اعتراف میں ڈبلیو ایچ ڈی کی جانب سے ’’گلوبل ہیومنٹیرین ایوارڈ “ سے نوازا گیا۔ تنظیم کی ڈائریکٹر گلوبل آپریشنز مس سارہ ولسن نے قیصر عباس کے بارے میں کہا کہ ہم یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی فخر محسوس کر رہے ہیں کہ آپ اس باوقار ایوارڈ کے حق دار قرار پائے ہیں۔ آپ کی انسانیت کے لئے بے لوث خدمات مثالی ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں آپ نے بہت ساروں لوگوں کو متاثر کیا ہے اورانسانیت کے لئے آپ روشنی کی ایک کرن ہیں۔اس موقع پر کونسلر قیصر عباس کا کہنا تھاکہ میرے لئے یہ انتہائی اعزاز کی بات ہے کہ مجھے یہ ایوارڈ ملا ۔ یہ سب اللہ پاک کی خاص رحمت اور والدین اور دوستوں کے دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ میں یہ ایوارڈ ملنے پر ڈبلیو ایچ ڈی کےسابق صدر سیجڈیو اور سابق وزیراعظم نیپال کا مشکور ہوں۔” سٹارز آف کوویڈ ایوارڈز کی آن لائن تقریب کا انعقاد اٹھائیس جون بروز اتوار کیا گیا جس میں دنیا کےمختلف ممالک کی شخصیات اور اداروں کو لاک ڈاؤن کے دوران مختلف شعبوں میں کئے گئے فلاحی کاموں کے اعتراف میں ایوارڈز دیے گئے۔ ایوارڈز کا اعلان کوسوو کے سابق صدر فاتمیر سیجڈیو اور نیپال کے سابق وزیراعظم مدہیو کمار نیپال کی موجودگی میں کیا گیا۔ آنرنگ دی آنرایبل تھیم پر مبنی سٹارز آف کووڈ ایوارڈز کا انعقاد ڈبلیو ایچ ڈی کی جانب سے کیا گیا۔ ڈبلیو ایچ ڈی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدل باسط نے اس موقع پر سابق صدر اور سابق وزیراعظم کو’’پیٹرن آف ہیومینٹی‘‘ایوارڈ پیش کیا۔
تازہ ترین