• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گٹر باغیچہ کی حیثیت کو بدلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کمشنر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ گٹر باغیچہ کی حیثیت کو بدلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہاں رہائشی اسکیم بنے گی نہ بس اڈہ تعمیر ہوگا، گٹر باغیچہ کے حوالہ سے سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا متعلقہ افسران سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کریں اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گڑ باغیچہ کی جگہ پارک تعمیر کرنے کے لئے اقدامات کریں وہ منگل کو گٹر باغیچہ کے دورہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ غربی اور بلدیہ عظمی کراچی کے افسران کے ہمراہ دورہ کر رہے تھے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غربی حشام مظہر قریشی اور سینئرڈائریکڑ اینٹی ا نکروچمنٹ بشیر صدیقی بھی موجود تھے کمشنر نے ہدایت کی کہ گٹر باغیچہ کی جگہ پر عوام کی تفریح کے لئے پارک بنایا جائے گا انھوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حشام مظہر قریشی کو ہدایت کی کہ وہ گٹر باغیچہ کی نگرانی کریں اور یقینی بنائیں کہ اس جگہ کوئی تجاوزات قائم نہ ہو۔

تازہ ترین