• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیا، دفتر میں ماسک پہننے کی تاکید کرنے پر سرکاری افسر کا معذور خاتون پر تشدد

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں معذور ساتھی خاتون کی جانب سے دفتر میں ماسک پہننے کی تاکید کرنے پر ڈپٹی منیجر نے اسے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آندھرا پردیش میں پیش آیا جہاں محکمہ سیاحت کے دفتر میں سرکاری افسر نے خاتون ملازم کو بال پکڑ کر بری طرح گھسیٹا اور آہنی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

تازہ ترین