• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی بچت اسکیموں میں اداروں کو سرمایہ کاری سے روک دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی بچت اسکیموں میں اداروں کو سرمایہ کاری کرنے سے روک دیا گیا ہےجس کا اطلاق آج یکم جولائی سے ہو گیا ہے، وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے فیصلہ کی روشنی میں اداروں کو قومی بچت کی اسکیموں میں سرمایہ کاری کو ختم کر دیا گیا ہے ، اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی سفارشات کے تحت متعلقہ اتھارٹی نے ہدایت کی ہےکہ یکم جولائی 2020 سے اداروں کو قومی بچت کی تمام سکیموں میں سرمایہ کاری روک دی گئی ہے اس حوالے سے سینٹرل ڈائر یکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کو مزید ضروری کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔  

تازہ ترین