• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف اشتعال انگزیز تقریر کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف اشتعال انگزیز تقریر کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور  


اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نےجسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے مقدمہ میں گرفتار ملزم آغاز افتخار الدین کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے ، منگل کو ایف آئی اے نے آغا افتخار الدین کو عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم افتخار الدین کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیاکہ آپ نے ملزم سے کیا ریکور کرنا ہے؟ جس پرایف آئی اے حکام نے بتایاکہ ملزم کے شریک ملزمان کی معلومات لینی ہیں، اور چیزیں بھی برآمد کرنی ہیں،ملزم نے اقرا کے نام سے بھی ایک ویب چینل بنا رکھا ہے، عدالت نے ملزم کو ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالہ کردیا۔

تازہ ترین