• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے وفاق اپنا ٹیکس خودجمع کرے‘ہم نہیں کرینگے‘سندھ حکومت

آج سے وفاق اپنا ٹیکس خودجمع کرے‘ہم نہیں کرینگے‘سندھ حکومت


کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے وفاقی ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنے کا باضابطہ حکمنامہ جاری کردیا ہے‘ محکمہ ایکسائز سندھ نے کمشنر ان لینڈ ریونیوز کو خط لکھا ہےجبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس وفاق کیلئے وصول کرتےہیں‘ اگر وفاق اختیار دینا چاہتا ہے تو پہلے صوبائی حکومت کی اجازت لیناہوگی‘ یکم جولائی سے وفاقی حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کے لیے خود انتظامات کرے‘ہم جمع نہیں کریں گے‘اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا کر پولیس ‘سیکورٹی گارڈز اور رینجرز نے پورے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سی پی او آفس کراچی میں اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید افراد کے لواحقین میں امدادی رقم اور آپریشن میں شامل اہلکاروں کو اسناد دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ‘انھوں نے کہا کہ شہداءنے ملک کو بڑے المیے سے بچالیا ہے ورنہ ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر حملےسے بھی بڑا نقصان ہوسکتا تھا‘حملہ کرنےوالےدہشت گرد باہر سے آئے تھے ‘ اب داخلی وخارجی راستوں پر نگرانی سخت کرنے کیلئے گزشتہ روزمتعلقہ حکام کو ہدایت کر دی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو اگر کوئی کام سونپنا بھی ہےتوآئین کےتحت ہونا چاہیے ‘متعددبارخط لکھےابھی تک4ماہ گزر گئےکوئی جواب نہیں آیا‘ کہتےہیں صوبے کام نہیں کرتےاختیارواپس لے لیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شکوہ کیا کہ وفاق آئین کےتحت اختیار منتقل بھی نہیں کر رہا ہے‘موجودہ صورتحال رہی توکورونا دنیا سے توختم ہوجائےگا لیکن پاکستان میں رہےگا‘ معیشت کہیں نہیں جارہی لیکن کوروناسےلوگ بہت متاثر ہورہے ہیں۔

تازہ ترین