• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں نیا مندر بنانا اسلام کی روح کیخلاف ہے، پرویز الٰہی

اسلام آباد میں نیا مندر بنانا اسلام کی روح کیخلاف ہے، پرویز الٰہی 


لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا، اس کے دارالحکومت اسلام آباد میں نیا مندر بنانا نہ صرف اسلام کی روح کے خلاف ہے بلکہ یہ ریاست مدینہ کی بھی توہین ہے، فتح مکہ کے موقع پر خاتم النبیین حضرت سیدنا محمد رسول اللہ ؐنے حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیت اللہ شریف میں موجود 360 بتوں کو توڑا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا تھا کہ ”حق آیا اور باطل مٹ گیا بیشک باطل مٹنے ہی والا تھا“۔اپنے ویڈیو بیان میں چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے ساتھ ہیں، پہلے سے موجود مندروں کی مرمت کی جائے۔

تازہ ترین